ابنا: اطلاعات کے مطابق ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان نے شام کی یہ درخواست مسترد کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ شام کی حکومت اس تعاون کے لیے قانونی جواز نہیں رکھتی ہے۔ترکی کے شہر ریحانلی میں گزشتہ ہفتے کئي بم دھماکے ہوئے تھے جن میں اکاون افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔شام کے وزیر اطلاعات عمران الزعبی نے ترکی کو ان حملوں کی مشترکہ تحقیقات کی تجویز پیش کی تھی۔دہشت گردی کے اس واقعہ کے بعد ترکی کی حکومت پر شدید تنقید کی جا رہی ہے اور ترک حکومت کے مخالفین اسے شام کے بارے میں ترکی کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔
.....
/169